کراچی کے مشہور شاپنگ مال کی چھت بارش کے بعد ٹوٹ گئی


کراچی: شہر قائد میں منگل کے روز ہونے والی بارش کے نتیجے میں راشد منہاس روڈ پر واقع مشہور شاپنگ مال کی چھت پانی رسنے سے ٹوٹ کرگر گئی۔

بارش کے بعد مال کے تیسرے فلور کی فال سلینگ کی چھت گر گئی اور بارش کا پانی بھی گرنا شروع ہوگیا۔

تھوڑی سی بارش سے عمارت میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی قلعی کھل گئی۔ چھت گرنے کے واقعہ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

منگل کے روز  شہرقائد کےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 27 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 21اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین حکومت کا محکمہ موسمیات کے لیے تین ویڈیو اسٹوڈیو کا تحفہ

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 21 ملی میٹر، جناح ٹڑمینل میں 14 اعشاریہ 6 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ  اور گلستان جوہر 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایم او ایس میں 9 ملی میٹر، صدر میں 8 اعشاریہ 5، ناظم آباد میں 8 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس اور مسرور بیس میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں