وزیراعظم آزاد کشمیر اپنا دورہ لاہور مختصر کرکے میر پور روانہ

بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

فوٹو: فائل


وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ہنگامی دورے پر لاہور سےمیرپور روانہ ہوگئے ہیں۔ 

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے زلزلے کی اطلاع ملتے ہی دورہ لاہور مختصر کر دیا،راجہ فاروق حیدر خان  امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔

راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کی انتظامیہ کو  امدادی اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات کردی ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی  آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون  کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق گفتگو کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد کی فراہمی کےلئے اقدامات کریں ۔عوام کی آگاہی کے لئےمعلومات مراکز اور ہیلپ لائنز قائم کی جائیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں زلزلہ: چار افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی


متعلقہ خبریں