ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے بڑھ گئی، ڈاکٹر ظفر مرزا


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ ملک میں  مجموعی طور پر ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار سات سو تراسی ہوگئی ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال کے مد نظر یہ فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو مستقل بنیادوں پہ آگاہ رکھیں گے، وفاقی وزارت صحت کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ اعداد و شمار اکٹھے کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے ٹرینڈز پہ نظر رکھنا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں سے متعلق اعداد وشمار بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنچاب میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں  کی تعداد دو ہزار آٹھ سو ستائیس ، اسلام آباد میں دو ہزار 47 ، کے پی میں دو ہزار دو سو ساٹھ اور بلوچستان میں ایک ہزار سات سو اسی  ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پوٹھوہار کے کیسز دو ہزار آٹھ سو ستائیس کیسز میں سے چوراسی فیصد کیسز ادھر ہی سے ہیں، سندھ میں پچانوے فیصد کیسز سندھ سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ ان اعدادوشمار کو ایک فگر کی طرح ہی دیکھیں،سیاست نہ کریں، میں خود تمام اسپتالوں میں جا رہا ہوں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پمز میں بہت کیسز آ رہے ہیں ، اسی لئے وہاں  مزید بستروں  کا انتظام کیا ہے۔ شہر کے چاروں اسپتالوں میں مریضوں سے خود بات کرتا ہوں ،یہاں پر انتظامات  تسلی بخش انتظامات ہیں۔

معاون خصوصی برائے قومی صحت نے کہا کہ نجی شعبہ نے ایک ہزار بیڈز کی آفر کی تھی لیکن ابھی ہمیں ضرورت پیش نہیں آئی۔ بعض حلقوں میں دوائی نہ ہونے اور کیٹس نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم ہمارے تمام اسپتالوں میں وافر تعداد میں ڈینگی کیٹس موجود ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہماری ہاٹ لائن کام کر رہی ہے۔ 24/7 ڈاکٹرز موجود ہیں۔ بہت لوگوں کی کالز موصول ہو رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  سپرے نہ ہونے کی بات ہو رہی پے۔ ابھی موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جی 6, جی 7 کے سیکڑز میں خاص طور پہ سپرے ہو رہا ہے، سولہ بی ایچ یوز ہیں اسلام آباد میں اور وہ تمام کے تمام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے اوقات کار بڑھا دیا ہے۔ پولی کلینک میں رات بارہ تک ٹیمز ڈینگی کیلئے کام کر رہی ہیں۔ تمام لوگ بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس صورتحال پہ قابو پا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 7ہزار 471 ہوگئی،قومی ادارہ صحت


متعلقہ خبریں