زلزلے سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،واپڈا


اسلام آباد:واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا ) کی طرف سے کہا گیاہے کہ  ابتدائی مشاہدات کے مطابق زلزلے سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ 

ترجمان واپڈا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  تفصیلی جائزے اور رپورٹ کے لئے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس میں نصب آلات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔

واپڈا ترجمان نے کہا کہ  زلزلے کی وجہ سے منگلا جھیل کا پانی گدلا ہو گیا ہے،حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنیں بند کی گئی ہیں۔ پانی صاف ہونے پر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنوں کو دوبارہ چلا دیا جائے گا۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں آفٹرشاکس آسکتے ہیں۔ صوبائی حکام کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں زلزلہ: چار افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی


متعلقہ خبریں