فیصل آباد: رواں سال پولیو وائرس کی موجودگی کا تیسری بار انکشاف

پاکستان کے چھ شہرں میں پولیو وائرس کا انکشاف

فائل فوٹو


فیصل آباد: پنجاب کے صنعتی شہر  فیصل آباد میں پولیو وائرس پایا گیاہے ۔ اچکیرہ کے علاقے میں سیوریج کے پانی میں اس موذی مرض کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

فیصل آباد میں رواں سال پولیو وائرس کی موجودگی کا تیسری بار انکشاف ہوا ہے۔  اچکیرہ کے مقام سے لیے جانے والے نمونوں کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ 

ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والے مسافر اپنے ساتھ وائرس لاتے ہیں۔ اچکیرہ میں سات سالوں میں سات بار پولیو وائیرس ملا ہے،جینو ٹائیپنگ کے بعد پتہ چلے گا کہ وائرس کس شہر سے اس علاقے میں منتقل ہوا ہے ۔ 

ڈاکٹر آصف نے کہا کہ  ہائی رسک ایریاز میں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے: فیس بک نے پولیو ویکسین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے پپیجز کو بلاک کر دیا


متعلقہ خبریں