عمران  خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں، احسن اقبال


اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان پر کہ القاعدہ کی تربیت پاکستانی فوج نے کی ہے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج وزیر اعظم کے غیر مصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی تردید کرے ۔ عمران  خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں۔ 

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ہاتھ میں تسبیح ہے لیکن اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ’فرینڈز آف عمران خان ‘کو نوازا جا رہا ہے وزیر اعظم نے نیو یارک میں بیٹھ کر کہا ہے کہ القاعدہ کی تربیت پاک فوج نے کی یہ بیان انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے ترجمان پاک فوج اس کی تردید جاری کریں ۔

ن لیگ نےکے رہنما نے  الزام عائد کیا کہ شوگر ملز کے کنگ جو دست راست ہیں انہوں نے شوگرانڈسٹری کے لئے  ڈیوٹی ختم کرائی ہے۔ وزیر اعلی نے چار رکنی کمیٹی بنا ئی دو نے رپورٹ پہ دستخط نہ کیے ۔

انہوں نے کہا کہ وہی رہورٹ کابینہ میں پیش کر کے ڈیوٹی معاف کرنے کی منظوری دے دی گئی چار ارب جو کورٹ کے اکاؤنٹ میں ڈیوٹی اکھٹی ہوئی وہ بھی واپس کرنے کی راہ ہموار کر دی گئی،،،چئیرمین نیب نوٹس لے کر اربوں روپے کی اس کرپشن پر کاروائی کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ شوگر ملز مالکان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا فیصلہ پنجاب حکومت کے حق میں آیا ،ملز مالکان سپریم کورٹ چلے گئے لاہور ہائی کورٹ کو دوبارہ کیس سننے کا کہا گیا ،اب فرینڈز آف خان کی حکمرانی ہے امریکہ دورے میں بھی وہی ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کرپشن کا ایک زلزلہ ہے جو حکومت ڈھٹائی سے کر گزری ہے ،پہلے جی آئی ڈی سی کی جس میں منظور نظر افراد کو 300 ارب روپے سے نوازنے کی کوشش کی تھی ،میڈیا نے چوری کو پکڑا اور حکومت آرڈیننس واپس لینے پہ مجبور ہوئی ۔ حکومت نے اب خاموشی سے پنجاب حکومت کو 400 ارب روپے کی کرپشن کا چونا لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے فی لٹر ایتھانول دو روپے ٹیکس عائد کیا تھا سالانہ ایک ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہوتا تھا، شوگر ملز مالکان نے شہباز شریف سے واپس لینے کا مطالبہ کیا لیکن وہ نہیں مانے تھے۔

احسن اقبال کا کا کہنا تھا کہ حکمران کشمیر کا مقدمہ بھی بہتر طور پر پیش نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیے: نہلے پہ دہلا: عمران خان اور ٹرمپ نے ایک دوسرے کو ٹاسک سونپ دیا


متعلقہ خبریں