قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر نے کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کیے

ای سی ایل

اسلام آباد: قازقستان میں جاری چوتھی یورو ایشین اسپیکرز کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریر کے دوران بھارتی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چئیرمین  نے شور شرابا بھی کیا۔ اسد قیصر شور شرابے کو خاطر میں لائے بغیر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہے۔

شدید شور شرابے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کا مقدمہ کانفرنس کے شرکاء کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 51 واں دن: کاروبار حیات بدستور معطل

اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت نے انسانیت کو شرمندہ کیا ہے۔

قازقستان میں جاری چوتھی یورو ایشین کانفرنس میں 84 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں