وینا ملک کا شوبز میں خواتین کیلئے دوپٹہ لازمی قرار دینے کا مطالبہ

وینا ملک کا شوبز میں خواتین کیلئے دوپٹہ لازمی قرار دینے کا مطالبہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے شوبز میں خواتین کے لیے دوپٹہ پہننے کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

معروف اداکارہ وینا ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے خیبر پختونخوا کی طالبات کو زبردستی پردہ کروانے کی حمایت نہیں کی صرف پردے کی حمایت کی تھی اور طالبات کے چادر اوڑھنے کی خواہش اب بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں اور کردار کے لیے ہر وہ لباس پہننے کو تیار ہی جو موزوں ہو گا۔

وینا ملک نے گزشتہ دنوں اپنے ہونے والے آپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بالکل تندرست ہیں، انہیں چھاتی پر ایک گلٹی محسوس ہوئی تھی جس پر ڈاکٹرز نے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔

وینا ملک نے رواں برس مارچ میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں اب بھی بھارت سے کام کی پیش کش ہوتی رہتی ہیں تاہم وہ وہاں جانے سے اپنے ملک میں محنت کو ترجیح دیں گی۔

وینا ملک تنازعات کے دوران 2013 میں دبئی منتقل ہوگئی تھیں جہاں انہوں نے پاکستان کے کاروباری شخص اسد بشیر خٹک کے ساتھ شادی کی تاہم دبئی سے واپسی کے بعد انہوں نے نجی ٹی وی چینلز پر میزبانی اور اداکاری کا آغاز کیا اور اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی بہت زیادہ ایکٹیو نظر آتی ہیں۔


متعلقہ خبریں