سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی


کراچی : سری لنکا کی کرکٹ  ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی ۔ سری لنکن ٹیم کی کراچی آمد کے موقع پر ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔ 

پاکستان کیخلاف سری لنکن ٹیم نے آخری مرتبہ 2008 میں ایک روزہ میچ کِھیلا تھا۔ سری لنکن ٹیم آج آرام کل پریکٹس کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے روانگی سے قبل ایس ایل سی ہیڈکوارٹر میں خصوصی دعا کی۔

 

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی اوراس کے لیے دونوں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سب سے پہلے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 500 روپے کی ٹکٹیں ختم


متعلقہ خبریں