ڈینگی مہم کے دوران کوئی افسر آرام سے نہ بیٹھے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی کے خلاف مہم میں افسران کو آرام سے بیٹھنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کمشنر آفس فیصل آباد پہنچے جہاں انہیں کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے ڈینگی کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے محنت سے کام کرتے رہیں جبکہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس کے بارے میں غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی، غلط رپورٹ پر 2 ڈپٹی کمشنروں کو ہٹایا بھی گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کسی بھی قسم کی سستی کی گنجائش نہیں ہے اور ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے بڑھ گئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو ڈینگی سے بچانے کے لیے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں اور انسداد ڈینگی مہم میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ اراکین اسمبلی ڈینگی مہم کے دوران انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں اور مہم میں بھرپور حصہ لیں۔


متعلقہ خبریں