عمران خان امریکہ میں کہاں رہائش پذیر ہیں؟

وزیراعظم آج طلبہ کیلیے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

نیویارک : وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کو ترک کرنے کے انتخابی نعروں کا عملی مظاہرہ پیش کر تے ہوئےامریکہ میں سات روزہ قیام کے لیے شاہانہ ہوٹل کی بجائے پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کا انتخاب کیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کبھی اس ہوٹل میں ٹھہرنا پسند نہیں کیا تھا جو پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ملکیت ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے جب بھی نیویارک گئے انھوں نے والڈورف اسٹوریا یا نیو یارک پیلس کا ہی انتخاب کیا۔

پاکستانی رہنماؤں کے دوروں کے دوران ہمیشہ ہی صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیا سینٹر روزویلٹ ہوٹل میں بنائے جاتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی اگلے سات دنوں میں تمام اہم ملاقاتیں اسی ہوٹل میں ہونا طے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی رجب طیب ایردوان اور حسن روحانی سے ملاقاتیں


متعلقہ خبریں