محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی کردی


 کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک  بھر بشمول سندھ کے مختلف اضلاع میں  بدھ اور جمعرات سے بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خلیج بنگال سے مون سون  کا نیا سسٹم ملک کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔  جمعرات سے اس کے مضبوط ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہی ملک کے بالائی علاقوں میں بھی ایک لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

بدھ اور جمعرات کو سندھ کے اضلاع (میرپورخاص ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد ، بدین ، ​​ٹھٹھہ ، ​​دادو اور کراچی) کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر کے دوران بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق  ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زیادہ کے فیصلے پر ہے۔ طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے ۔

انہوں نے کہا کی طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔  اج رات یا کل صبح تک طوفان عمان کے ساحل کو کراس کرلے گا۔ کراس کرنے سے پہلے وہ سائکلون سے واپس ڈپریشن میں آجائے گا۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا  کہ طوفان کا ہمارے ایریا میں فی الحال کوئی اثر نہیں ہے۔ ایک اور لو پریشر ایریا انڈین گجرات کی جانب بن رہا ہے۔  25 کی شام سے اس کا اثر نظر انا شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مشہور شاپنگ مال کی چھت بارش کے بعد ٹوٹ گئی

انہوں نے کہا کہ  اس صورت میں 25 سے 30 تک کراچی سمیت پورے سندھ بارش متوقع ہے۔  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

دریں اثناء کراچی کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ ابر برسنے کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔ کچھ دیر کی بارش کے بعد مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے پیر کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کا ظاہر کردیا ہے۔اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

کراچی میں آج بھی موسم نے شام ہوتی ہی کروٹ لی۔ آگ برساتا سورج کالے بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا۔کالی گھٹائیں چھائیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔

گلبہار، ناظم آباد، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلشن معمار، گلشن حدید میں رم جھم ہوئی۔ ملیر ، اسٹیل ٹاون، دھابیجی ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں بھی کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔
سرجانی میں 27 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں .5 21، گلشن حدید میں 21 ،جناح ٹرمینل میں .6 14 ملی یٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔یونیورسٹی روڈ،گلستان جوہر اور ماڈل کالونی میں 13ملی میٹر ،صدر میں 8 اعشاریہ 5 اور ناظم آباد میں 8ملی میٹر بارش ہوئی۔

کچھ دیر کی بارش ہوتے ہی شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیوکراچی، نارتھ کراچی، بفرزون، ناظم آباد، لیاقت آباد ،اورنگی ٹاون، بلدیہ ،لیاری اور گلستان جوہر میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی۔


متعلقہ خبریں