نیب کا سابق ڈی جی باغات لیاقت قائم خانی کے گھر پر ایک بار پھر چھاپہ


کراچی:قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی )کے سابق ڈی جی باغات لیاقت قائم خانی کے گھر پر ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے۔

ملزم کے سامنے گھر میں موجود دوسرے لاکر کو کھولنےکی سرتوڑ کوششیں کی گئیں۔ گھر کے تہہ خانے سے کئی فائلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔

آج صبح نیب حکام لیاقت قائم خانی کو لے کر دوبارہ کراچی میں ان کے گھر پہنچ گئے۔نیب اہلکار کئی گھنٹے ملزم کے گھر موجود رہےاوردوسرا لاکر کھولنے کی کوشش کرتے رہے۔اس کوشش میں دو سے تین مرتبہ ڈرل مشین کی بٹس ٹوٹ گئیں۔

کوششوں میں سرگرم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنا فولادی اور مضبوط لاکر پہلے نہیں دیکھا۔ملزم نے بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو لاکر کا کوڈ معلوم ہے۔لیکن لیاقت قائم خانی کا بھائی صاف مکر گیا کہ اسے کوڈ کے بارے میں کچھ علم نہیں۔

نیب حکام نے ملزم کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ اور کمروں کی تلاشی بھی لی۔نیب حکام نے گھر کے تہہ خانے سے مختلف اشیاء قبضہ میں لے لیں ۔ان میں کے ایم سی ، ٹینڈر ز اور ملزم کی جعلی کمپنی کی فائلیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بااثر افسر کیسے بنے؟ لیاقت قائمخانی کی کہانی


متعلقہ خبریں