عالمی سطح پر روشن کرنے والے پاکستانی ٹیچر احمد سایہ


کراچی: ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والے پاکستانی ٹیچر احمد سایہ کیمبرج یونیورسٹی سے ایوارڈ ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

انہوں نے چار ہزار اساتذہ کو مات دیکر رواں سال کے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں سر بلند کرنے والے احمد سایہ کیمبرج یونیورسٹی سے 2019 کے بہترین استاد کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو اہلخانہ اور دوسوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

احمد سایہ نے ابتدا میں چار ہزار اساتذہ کو مات دی اور پھر بھارت، سری لنکا ، آسٹریلیا ، ملیشیا اور فلپائن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کیا۔

محنتی استاد احمد سایہ او لیولز اور اے لیولز کو ریاضی اور اکاؤنٹنگ کے مضامین پڑھاتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ طلبہ کو انجان خوف کو مات دینے کی ضرورت ہے۔

احمد سایہ کے طالب علم اپنی کامیابی کی وجہ اپنے استاد کی محنت کو قرار دیتے ہیں۔

ایوارڈ یافتہ استاد احمد سایہ طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے بھی کوشاں ہیں انکا کہنا ہے کہ معاشرے میں تبدیلی تب آئیگی جب طبقاتی نظام تعلیم کی جگہ پر یکساں نظام تعلیم رائج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ننھے کھلاڑی کا اعزاز:اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دیدی


متعلقہ خبریں