زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ، تصاویر جاری

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ، تصاویر جاری

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا مکمل فضائی جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے میرپور، جاری کس اور جاتلاں کے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور نقصانات کا تخمینہ لگایا۔

پاک آرمی کے دستے بھی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور امدادی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی فضا سے لی گئی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں۔ جن میں میرپور، جاری کس اور جاتلاں کے متاثرہ علاقے دیکھے جا سکتے ہیں۔ فضا سے لی گئی تصاویر میں متاثرہ پل کی بھی تصویر ہے جس کا ایک حصہ متاثرہ ہوا۔

جاری کردہ تصاویر میں نہر کا شگاف بھی دکھایا گیا ہے جہاں سے پانی علاقے میں داخل ہو رہا ہے تاہم این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ پانی کھیتوں سے ہوتا ہوا دریائے جہلم میں چلا گیا۔


متعلقہ خبریں