عمران خان کا موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات اٹھانے پر زور

وزیراعظم آج طلبہ کیلیے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

نیویارک: وزیر اعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات  کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے موسمیاتی ایکشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنے  کی پیشکش بھی کی۔

عمران خان نے کہا کہ موسمی تبدیلی اس دور کا سب سے اہم مسٔلہ ہے جس سے کوئی بھی ملک اکیلا نہیں نمٹ سکتا ہے۔ انہوں نے موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے حالیہ اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے کم گرین ہاؤس گیس  کےاخراج کے باوجود پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثر ہونے والے سر فہرست 10 ممالک میں  شامل ہے۔ موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت اور متعلقہ ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے آگاہی بارے مظاہرے

وزیر اعظم نے  پاکستان میں بلین سونامی پروجیکٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھلے 6 سالوں میں کروڑوں پودے لگائے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان بھر میں آئندہ چار سالوں میں ایک ارب پودے لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے ملک میں سب انقلاب کا آغاز ہوگا ۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے  موسمیاتی ایکشن سمٹ میں عالی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کا اعادہ کریں اور واپس جاکر اپنے اپنے ممالک میں اس پر عملی کام شروع کریں۔


متعلقہ خبریں