ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ترک صدر نے اقوامتحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

فائل فوٹو


نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو انصاف اور سچائی کی بنیاد پر مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرادادوں کے باوجود کشمیر اور کشمیریوں کا محاصرہ جاری ہے اور 80 لاکھ افراد بدقسمتی سے آج بھی اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ کشمیریوں، پاکستانیوں اور بھارتیوں کی سلامتی کے لیے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عالمی سطح پر ناانصافی کا سامنا ہے جس کے سبب دنیا میں قوت اور اقتدار حاصل کرنے کی رسہ کشی شرو ع ہو جاتی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے مستقبل کو صرف پانچ ممالک کے ہاتھوں میں نہیں دیا جاسکتا، “اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ذہنوں اور اپنے قواعد کو بدلیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر سب کے لیے پابندی ہونی چاہیے یا پھر سب کو تیار کرنی کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شام، کشمیر، فلسطین، نسل پرستی، اسلام فوبیا اور پناہ گزینوں جیسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں