جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم میرپور خاص ،حیدر آباد، کراچی، مالاکنڈ،  ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم  کراچی، میرپورخاص اورحیدرآباد میں چند مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش : سندھ: کراچی (یونیورسٹی روڈ 33، جناح ٹرمینل 30، سرجانی ٹاوٰن 29، نارتھ کراچی  22 ، گلشن حدید، ائیر پورٹ 21، صدر09 ، ناظم آباد 08، فیصل بیس 03 ،مسرور بیس 02 ، لانڈھی، کیماڑی 01) ،چھور 14 ، مٹھی 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 42 ، دالبندین اور نوکنڈی  میں41  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں