ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے، اختر مینگل

بی این پی مینگل نے تحریک انصاف اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد رکن قومی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان میں زیادہ تر پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو پانچ ہزار لاپتہ افراد کی فہرست دی جن میں سے صرف چار سو کو بازیاب کرایا گیا جبکہ مزید لوگوں کو غائب کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ اب بند ہو گیا ہے جبکہ مزید لوگوں کو غائب کیا جا رہا ہے جس سے بلوچستان میں بے چینی پھیلتی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اخترمینگل نے کہا کہ  بلوچستان کے مسائل پر حکومتی پیشرفت پر مطمئن نہیں ہوں ابھی تک صرف ان پر غور کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی پچانوے فیصد مسائل جوں کے توں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے علاوہ ہمارے دیگر پانچ مطالبات نہیں پورے کئے اور اس حوالے سے متعین کی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پر ٹھوس اقدامات نہیں لیتی تو ہم بھی بطور سیاسی پارٹی اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

 


متعلقہ خبریں