چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

والد کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں،مریم نواز

فائل فوٹو


لاہور: چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی جانب سے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 9 اکتوبر کو انہیں دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

احتساب عدالت کے منتظم جج چودھری امیر محمد خان کے روبرو ملزموں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان اور حارث قریشی پیش ہوئے جبکہ ملزمہ مریم نواز اور یوسف عباس کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس دوران نیب کی جانب سے ملزمہ مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی میں مزید 15 روزہ توسیع کی استدعا کی گئی۔

پراسکیوٹر نیب کی جانب سے عدالت میں مؤقف اپنایا گیا کہ دوران تفتیش مریم صفدر اور یوسف عباس کے خاندان کی جائیداد کی تقسیم کے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز کے 1 کروڑ 45 لاکھ 58 ہزار 96 شیئرز میاں نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، بہن کوثر اور والدہ شمیم بیگم میں تقسیم ہوئےجبکہ ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق 2008ء میں 2 کروڑ 62 لاکھ شیئرز چودھری شوگر ملز کے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش 1 کروڑ 16 لاکھ 96 ہزار شیئرز کا فرق آیا ہے،مذکورہ شیئرز شریف خاندان کے اثاثوں میں شامل نہیں تھے۔جبکہ  2008ء میں مریم نواز کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

دوسری جانب مریم نواز اور انکے کزن کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

جوڈیشل کمپلیس کے اطرف انے والے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹیرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز کی پیشی کے باعث خواتین پولیس اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد احاطہ عدالت کے اندار اور باہر تعیانات کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں