بھارتی اخبار عمران خان کی کفایت شعاری کا معترف

وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے  پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کا معترف ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق انڈیا ٹو ڈے نے بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ ’ عمران خان پر طنز کرنے کے بجائے بھارتی نیتاوں کو ان کے کم لاگت کے امریکی دورے سے کچھ سیکھنا چاہیے۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہیوسٹن میں اپنے شو پیس ایونٹ سے اربوں روپے خرچ کئے اور تعریفیں سمیٹیں جبکہ عمران خان پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے جانے پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی کفایت شعاری کا مذاق میمیز بنا کر اڑایا گیا۔

بھارتی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایسی حکومت کی صدارت کررہے ہیں جو ملک کو معاشی بریک ڈاون سے بچانے کے لیے کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا بھروسہ جیتنے کے لیے عمران خان نے اپنی کابینہ کو سادہ طرز زندگی اپنانے کا کہا اور خود بھی اس پر عمل کیا۔

یاد رہے پاکستان کی سابقہ حکومتوں کے بجائے عمران خان نے اقتدار میں آتے ساتھ ہی حکومت کو سادگی سے چلانے کا عہد کیا تھا۔


متعلقہ خبریں