پاکستان سپر لیگ تھری کا آٹھواں میچ، لاہور قلندرز کو کڑا امتحان درپیش


دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔

کراچی کنگز نے اس سے پہلے ایونٹ میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں کنگز نے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔

 

کنگز کپتان عماد وسیم  آج کے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

میگا ایونٹ کا آٹھواں میچ لاہور قلندرز کے لیے اہم ہے۔ ٹیم پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

قلندر کپتان برینڈن میکلم اہم مرحلے میں فخر زمان اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں پر انحصار کریں گے جب کہ بالنگ لائن میں یاسر شاہ اور سنیل نارائن پر سب کی نظریں ہوں گی۔

قلندرز کواس سے پہلے کھیلے گئے دونوں میچوں میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے قلندرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کی ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر 

کراچی کنگز:

عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں پشاور زلمی کا حصہ رہنے والے شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

لاہور قلندرز:

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظ الرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں