کراچی سے سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا


کراچی: شہر قائد سے سمندری طوفان ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے، ہیکا طوفان گزشتہ رات عمان کے ساحل سے ٹکرا کر ختم ہوگیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے سمندری ہوائیں جزوی طور ہر بحال ہوجائیں گی مگر ایک اور سسٹم بھارتی گجرات اور راجھستان کے جنوب مغرب میں موجود ہے جس کے زیر اثر شہر قائد میں ایک بار پھر بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ آج سے پیر تک کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ 27 تاریخ تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوائیں مغرب کی جانب سے 2 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ موسمیات نے ملک  بھر بشمول سندھ کے مختلف اضلاع میں  بدھ اور جمعرات سے بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خلیج بنگال سے مون سون  کا نیا سسٹم ملک کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان طاہر کیا گیا تھا جس کے جمعرات سے مضبوط ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہی ملک کے بالائی علاقوں میں بھی ایک لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

بدھ اور جمعرات کو سندھ کے اضلاع (میرپورخاص ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد ، بدین ، ​​ٹھٹھہ ، ​​دادو اور کراچی) کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر کے دوران بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق  ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زیادہ کے فیصلے پر ہے۔ طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے ۔

انہوں نے کہا کی طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔  اج رات یا کل صبح تک طوفان عمان کے ساحل کو کراس کرلے گا۔ کراس کرنے سے پہلے وہ سائکلون سے واپس ڈپریشن میں آجائے گا۔


متعلقہ خبریں