مصباح نے سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا

پی سی بی نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کے چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق نے جمعہ کے روز سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سلامی بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ تیسرے اوپنر عابد علی کو سیریز کے آخری میچز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

عالمی کپ کے دوران بری طرح فارم سے باہر سلامی بلے باز فخرزمان کو اس سریز میں دوبارہ فارم میں آنے کے لئے بھرپور موقع فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔

فخرزمان نے 2019 میں 8 میچز کھیلے اور ایک نصف سینچری کی بدولت 23 کی اوسط سے 186 رنز اسکور کئے۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کے دوران امام الحق کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے بھی محض 205 رنز اسکور کئے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لئے آئیں گے جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری تیز گیند بازی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ٹیم میں موجود دو آل راؤنڈرز شاداب خان اور عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، جبکہ محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے باز اور ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم اور حارث سہیل ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں