وزارت موسمیاتی تبدیلی، کورین ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط


اسلام آباد: کورین ایجنسی پاکستان کو پانی کے معیار اور مانٹرنگ کو بہتر بنانے کے لئے اہلکاروں کی تربیت اور جدید آلات مہیا کرے گی۔

اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور کورین ایجنسی (Koica) کے مابین شراکت داری اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

کوریا کے سفیر اور وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے تقریب دستخط میں شرکت کی۔ وزارت اور ایجنسی کے درمیان چار سالہ نئے پراجکٹ کی لاگت 7.42 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ملک امین نے کہا کہ  پراجکٹ پاکستان کو پائیدار ترقی کے حصول میں مدد کرے گا۔ کوریا کے ساتھ یہ معاہدہ بہت اہمیت کآ حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات اٹھانے پر زور

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پانی کے مسائل حل کرنے اور عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ پانی کا مسئلہ پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اس موقع پرکورین سفیر  نے کہا کہ کوریہ کی حکومت پاکستان کو اس پراجکٹ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اس پراجکٹ کے تحت پنجاب میں 36 جبکہ خیبرپختونخوا میں 8 لیبارٹریز میں پانی کے معیار اور مانٹرنگ کو بہتر بنانے کے لئے تربیت اور آلات مہیا  کیے جائینگے۔


متعلقہ خبریں