ایک سال میں لاہوریوں کے کتنے ای چالان ہوئے؟ رپورٹ آگئی

fines

کراچی ،ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی


لاہور میں کیمروں کے ذریعے ای چلان پراجیکٹ  کا ایک اورسال مکمل ہو گیا، سیف سٹیز اتھارٹی نے مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر شہریوں کے لگ بھگ 23لاکھ چالان کیے اور بیس کروڑ روپے سے زائد رقم جرمانوں کی مد میں وصول کی۔ 

لاہوریوں کی اکثریت قانون شکن نکلی، شہر میں نصب کیمروں نے پول کھول دیا۔

لاہور شہر میں شروع کیے گئے ای چلان پراجیکٹ کا  ایک اورسال مکمل ہوا تو اسکی رپورٹ بھی سامنے آگئی ۔ رپورٹ کے مطابق شہر لاہور میں ڈرائیوروں  روزانہ لگ بھگ پانچ ہزار ای چالان ہو رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے تئیس لاکھ ای چالان ہوئے، جس پر شہریوں کو بیس کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا جس میں سے  نو کروڑ روپے کی وصولی ہو گئی ہے تاہم  گیارہ کروڑ ابھی وصول کرنا باقی ہیں۔

شہریوں کو سب سے زیادہ تیز رفتاری مہنگی پڑی، جلد بازی میں سگنل کراسنگ پر دس لاکھ گاڑیوں کے ای چالان ہوئے، بارہ لاکھ موٹر سائیکلوں اور ایک لاکھ کمرشل گاڑیوں کو بھی تیزرفتاری کی وجہ سے  جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور سیف سٹی منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، اور کینال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر نوے مقامات پر کیمرے لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں ای چالان پراجیکٹ کے اعدادوشمار جاری


متعلقہ خبریں