شہباز شریف دور کا ایک اور منصوبہ آڈٹ کی زد میں

شہباز شریف دور حکومت کا ایک اور منصوبہ آڈٹ کی زد میں

لاہور کی میٹرو بس ٹریک کی خوبصورتی پر 11 کروڑ 84 لاکھ روپے کے ضیاع سے قومی خزانے کو ہونے والے مبینہ نقصان پر آڈٹ رپورٹ تیار کرلی گئی۔

آڈیٹر جنرل نے میٹرو بس ٹریک کی بنائی گئی آڈٹ رپورٹ پر محکمہ ہاؤسنگ کو مراسلہ لکھ دیا۔

انہوں نے پی ایچ اے کے متعلقہ حکام کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

آڈیٹر جنرل کے مطابق میٹرو بس ٹریک کی خوبصورتی پر 11 کروڑ 84 لاکھ روپے کا قومی خزانے کا ضیاع  کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ایچ اے منصوبے کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرسکا۔


متعلقہ خبریں