خورشید شاہ کے خلاف انکوائری: صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت تین افراد کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع


کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف جاری  تفتیش میں گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ کے صوبائی وزیر اویس قادرشاہ سمیت تین افراد نے ضمانت کیلئے  سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری معاملے میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ سمیت تین افراد نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کا نو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

درخواست گزاروں میں اجیت اور جوتی آہوجا بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اویس شاہ نے درخواست کے ہمراہ حلف نامہ بھی جمع کرا دیا ہے کہ وہ نیب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی احتساب بیورو کوانکی ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے۔


متعلقہ خبریں