مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں کیا سہولیات میسر ہونگی؟


 لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز کو کوٹ لکھپت میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں بی کلاس مہیا کی گئی ہے ، مریم کو میٹرس، چئیر اور اخبار کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ 

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مریم نواز کو میٹرس، چئیر اور اخبار کی سہولت حاصل ہوگی۔

مریم نواز کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے سہولیات کی فراہمی بارے جیل حکام کو آگاہ کر دیاہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے والد میاں نواز شریف اور چچا زاد بھائی حمزہ شہباز پہلے ہی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ کیمپ جیل میں خواتین کی بیرک نہ ہونے کی وجہ سے مریم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج عدالت نے مریم نواز کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم


متعلقہ خبریں