زلزلہ: 400 سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے


پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہے کہ گزشتہ روز کے زلزلہ کے نتیجہ میں اب تک مجموعی طور پر 25 اموات ہوئی ہیں۔ 

ڈاکٹر فردوسِ عاشق عوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 452 ہے جن میں تقریباً 80افراد شدید زخمی ہیں۔

چیئرمین این ڈی  ایم اے اب تک کے اندازہ کے مطابق 400 سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔نقصانات کے تفصیلی تخمینہ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ 200 خاندانوں کو ایک ماہ تک کے راشن بیگ دیے جا رہے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ دوست ممالک کیطرف سے امداد کی پیشکش آئی ہیں لیکن فی الوقت اس کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زلزلہ: میرپورآزاد کشمیر میں آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی


متعلقہ خبریں