لیاقت قائمخانی نےکتنے سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے؟


کراچی : آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیر حراست ملزم لیاقت قائم خانی بارے معلوم ہوا ہے کہ موصوف نے گزشتہ 5سال سے اپنے انکم ٹیکس  گوشوارے جمع ہی نہیں کرائے۔

ایف بی آر حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ  لیاقت قائم خانی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کرائیں، لیاقت علی خان عرف لیاقت قائم خانی کا این ٹی این بنا ہوا ہےجسکا نمبر5-7705877ہے۔

ملزم کا این ٹی این نمبر 21 اکتوبر 2017 میں انکم ٹیکس میں شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا ۔ سابق ڈی جی پارکس کے دو بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی اکھٹی کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ لیاقت قائم خانی کے دو بینک اکاؤنٹس میں بڑی مالیت کی رقم کی ٹرانزیکشن بھی ہوئیں ہیں ،ایف بی آر نے بچوں کی فیس مہنگے اسکول میں ادا کرنے پر انہیں نوٹس بھی بھیجا تھا۔

ایف بی آر نے لیاقت قائمخانی کو  انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت  بھی کر رکھی ہے ۔ لیاقت قائم خانی نے ایک سال میں اسکول فیس کی مد میں 4 لاکھ 44 ہزار روپے ادا کئے۔

یہ بھی پڑھیے: نیب کا سابق ڈی جی باغات لیاقت قائم خانی کے گھر پر ایک بار پھر چھاپہ


متعلقہ خبریں