بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا


اسلام آباد: پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ 

پاکستان اور روس نےانسداد دہشت گردی اور علاقائی رابطوں کی تنظیم میں بھارت کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کرلیاہے۔

یہ اتفاق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی روسی ہم منصب سے قازقستان میں ملاقات میں ہوا ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے خصوصا کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے  پارلیمانی سطح پر رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

قازقستان میں جاری چوتھی یورو ایشین اسپیکرز کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریر کے دوران بھارتی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چئیرمین  نے شور شرابا بھی کیا۔ اسد قیصر شور شرابے کو خاطر میں لائے بغیر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہے۔

شدید شور شرابے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کا مقدمہ کانفرنس کے شرکاء کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت نے انسانیت کو شرمندہ کیا ہے۔

قازقستان میں جاری چوتھی یورو ایشین کانفرنس میں 84 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر نے کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کیے


متعلقہ خبریں