فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ فٹنس کے بغیر کرکٹ ممکن نہیں اور ہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ میں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور فٹنس پر دیگر ممالک کی طرح بہتری لانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جس جگہ جس پلیئر کی ضرورت ہوگی اسے دیکھا جائے گا اور کھیل کے ساتھ نظم و ضبط کو بھی دیکھا جائے گا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوچنگ ایک بڑا چیلنج ہے اور نیا سسٹم ہے تھوڑا وقت چاہئے ہماری کوشش ہے کوالٹی پر فوکس کریں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کے حوالے سے بورڈ نے اور ہم نے بہت کچھ سوچا ہے۔ میری سپورٹ سرفراز کے ساتھ ورلڈکپ سے پہلے بھی تھی اور بعد بھی برقرار ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ’ سری لنکن ٹیم کا آنا میرے لیے بہت خاص اور خوشی کی خبر ہے، دس سال پہلے میں سری لنکا کےساتھ یہاں بحیثیت کھلاڑی کھیلا تھا اب ٹیم کا کوچ ہوں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کے بہت فائدے ہیں، اپنے گراؤنڈ اور اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنا بہت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مین ٹیم میں بھی نئے لڑکے ہیں اور ہم کوشش کریں گےکہ  اچھی کرکٹ کھیلیں۔


متعلقہ خبریں