کھودا پہاڑ نکلا چوہا،لیاقت قائم خانی کے دوسرے لاکر سے کچھ نہ نکلا


سابق ڈی جی پارکس کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) لیاقت قائم خانی نے نیب کو چقمہ  دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق نیب کے زیر حراست ملزم لیاقت قائم خانی نے گھر میں موجود لاکرز میں رکھا خزانہ محفوظ مقام پر منتقل کرادیا۔ نیب ٹیم نے سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دوسرالاکر کھولا تو وہ خالی نکلا۔

دوسری طرف ایف بی آر کے مطابق ملزم نے پانچ سال سےآمدنی کے ذرائع نہیں بتائے۔ ان کے دو اکاونٹس سے بڑی ٹرانزیکشنز بھی ہوئیں۔ ملزم نے گھر کے باہر سڑک اور فٹ پاتھ پر بھی قبضہ جما رکھا ہے۔

کھودا پہاڑ نکلا چوہا  کے مصداق لیاقت قائم خانی نے تحقیقاتی اداروں کو چقمہ دے دیا۔نیب راولپنڈی کی ٹیم ان کے گھر میں موجود دوسرے لاکر کو کھو لنے کے لئے سات گھنٹے تک مسلسل جدوجہد میں لگی رہی۔

ان کوششوں میں کئی بار ڈرل مشین کی بٹس بھی  ٹوٹے اور نیب اہلکار تھکن سے چور بھی ہوگئے۔ بالآخر کٹر مشین کی مدد سے لاکر کھلا ا تو اندر کچھ موجود نہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالاک ملزم نے لاکر میں موجود قیمتی سامان اور مال محفوظ مقام پر منتقل کرا دیا تھا۔ ۔لیاقت قائم خانی کے گھر میں موجود پہلے لاکر سے ہیرے جواہرات، سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: لیاقت قائمخانی نےکتنے سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے؟


متعلقہ خبریں