ناپاجامعہ کراچی کے طلبہ کو تھیٹر ٹریننگ دیگی 


کراچی : جامعہ کراچی اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط  ہوگئے ہیں جس کے تحت ناپاجامعہ کراچی کے طلبہ کو تھیٹر ٹریننگ دیگی ۔ 

جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز اینڈ ایڈمنسٹریشن ارشد محمود نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت ناپاجامعہ کراچی کے طلبہ کو تھیٹر ٹریننگ دیگا،ناپا ٹریننگ کے ساتھ ساتھ طلبہ کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لئے بھی تعاون کرے گا۔

جامعہ کراچی اس مقصد کے لئے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو اپنی کلاس رومز ،آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات مہیا کرے گی۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام پروگرامز دفتر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ جامعہ کراچی شدید مالی بحران کا شکار


متعلقہ خبریں