سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل کر ڈالا


کراچی: سچل پولیس نے دو ماہ بعد قتل کا معمہ حل کرتےہوئے باپ کو قتل کرنے والے سنگدل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ 

دو ماہ قبل سچل  پولیس  کو گھر سے بزرگ کی گلا کٹی لاش ملی تھی۔  پولیس نے دو ماہ بعد قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اور دیگر اہلخانہ نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے جرگہ عمائدین کے خلاف مقدمہ درج کرالیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کے اہلخانہ قتل کو جرگے کا فیصلہ قرار دے کر پولیس کو گمراہ کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق بزرگ علی جان کو قتل کرنے والے بیٹے عبد المجید نے اعتراف جرم کرلیا۔  پولیس نے قتل میں استعمال  ہونے والا آلہ قتل  بھی برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: 55 سالہ شخص کو بیٹی اور بیوی نے قتل کر دیا

پولیس کے مطابق گھریلو معاملات میں اہمیت نہ دینے پر ملزم نے بڑے بھائی اور والد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔  والد کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد ملزم گھبراگیا اور بھائی کو قتل نہ کرسکا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں