آرمی چیف زلزلہ متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے

کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا زمینی اور فضائی دورہ کیا اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آرمی چیف نے جاتلاں کنال روڈ کی مرمت کے کام کا جائزہ بھی لیا۔

سربراہ پاک فوج نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال معمول پر لائی جائے اور متاثرہ آبادی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے باعث جہلم اور میرپور کے علاقے زیادہ متاثرہ ہوئے تھے جن کے آفٹر شاکس اب بھی جاری ہیں جبکہ زلزلے سے 30 افراد جاں بحق اور 4 سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز جہلم سے پانچ کلو میٹر شمال کی جانب تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔

آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے علاقے جاتلاں میں ہونے والی تباہی کے نتیجے میں سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں۔ جن کی مرمت کا کام فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔


متعلقہ خبریں