متحدہ عرب امارات نے اپنا پہلا خلا باز مشن پر روانہ کردیا


متحدہ عرب امارات نے آج بدھ کے روز اپنا پہلا خلا باز  خلائی مشن پر روانہ کر کے تاریخ رقم کر دی۔ 

متحدہ عرب امارات کے خلا باز ھذا المنصوری  اور دیگر دو بین الاقوامی  خلاء باز قازقستان میں موجود خلائی مرکز سے سویوز ای ایس۔ 15 جہاز  میں خلائی سفر پر رونہ ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات فیڈرل کونسل کے اسپیکر امال عبداللہ سمیت دیگر امارتی حکام اور سائنسدانوں نے خلائی جہاز کو مشن پر الوداع کیا۔

ھذا المنصوری

جہاز  کے مدار میں داخل ہوتے ہی کنٹرول روم نے اعلان کیا کہ  جہاز نے آخری مرحلہ  بھی طے کر لیا اور مشن کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر خوش ہونے کے بجائے اپنی تحقیق پر توجہ دیں‘

تھوڑی دیر میں کنٹرول روم سے پھر اعلان ہوا کہ مشن اب زمین کے گرد آخری مدار  سے الگ ہوکر خلا میں داخل ہوگیا ہے۔

راکٹ کے ذریعے بھیجا جانے والا خلائی جہاز  اپنے مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اعلیٰ کوالٹی کی  تصاویر لے کر  زمینی اسٹیشن کو ارسال کرنا شروع کر دے گا۔


متعلقہ خبریں