کوئٹہ: بم دھماکے میں پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ: بم دھماکے میں پولیس اہلکار زخمی

فوٹو: ہم نیوز


کوئٹہ: مغربی پاس پر پولیس کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکی ہیں اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکہ میاں غنڈی کے راستے پر درخشاں کے علاقے میں ہوا۔

تباہ ہونے والی پولیس کی گاڑی تھانہ نیو سریاب کی ہے جو معمول کے گشت پر تھی۔

پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن کوئی گرفتار فی الحال عمل میں نہیں لائی گئی۔


متعلقہ خبریں