‘مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا’

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اقدامات اور اس کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیراعظم نے نیو یارک ٹائمز کے اداریاتی بورڈ سے گفتگو کے دوران انہیں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں عالمی طاقتوں سے توقعہ رکھتا ہوں کے وہ مودی کو اس بات پر مجبور کریں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبصرین کو انے کی اجازت دے۔‘

ان کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ امریکہ – طالبان مذاکرات بحال ہونے چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور مشکل وقت گزر چکا ہے۔ ہم ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں