ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چار ماہ میں 26 کلو وزن کم کرلیا، ویڈیو وائرل

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چار ماہ میں 26 کلو وزن کم کرلیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

دبئی: دنیائے ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد  کے لیے صرف چار ماہ کے دوران اپنا 26 کلو وزن کم کرکے جہاں اپنے مداحوں سے داد و تحسین حاصل کی ہے وہیں بیشتر کو ورطہ حیرت میں بھی ڈال دیا ہے۔

بی جے پی کا کھلواڑ: پاکستانیوں کے بعد ثانیہ مرزاکو بھی نہیں بخشا

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جسے بعد میں کم کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اگر روزآنہ ایک یا دو گھنٹے کی ورزش کی جائے تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پرفٹ رکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

We had documented little ‘tid bits from my post pregnancy journey back to being and feeling healthy and fit again .. I’ve been asked bout my ‘weight loss’ journey sooo many times .. how? When? Which? Where ? So I’ll try to post some of it here everyday or every few days .. I put on 23 kilos when I was pregnant and have managed to lose 26 in span of 4 months or so .. with a lot of hard work ,discipline and dedication .. I read msgs from women allll the time as to how they find it so difficult to come back to ‘normalcy’ after child birth and don’t take care of themselves or don’t find the motivation or inspiration .. Ladies, I just wanna say … if I can do it then anyone else can too .. believe me that one hour or 2 hours a day to yourself will do wonders to you physically but sooo much mentally as well .. ❤️ remember – #Mummahustles ? Ps- this is me after losing a bit of weight already after Izhaan was born .. roughly 2 and a half half months after I delivered ..

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے پر شیئر کی جانے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر ان کے مداح اور ناقدین مختلف نوعیت کے تبصرے کررہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ اکتوبر 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کا جنم ہوا تھا جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا تھا۔

ثانیہ مرزا شعیب کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں،دھمکیاں نظرانداز

ثانیہ مرزا ان بھارتی شہریوں میں شامل ہیں جنہیں انتہا پسند ہندو جماعتیں اور جنونی ہندوؤں کی جانب سے وقتاً فوقتاً سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ان کی شدید مخالفت کی گئی تھی جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ان سے شہریت تک واپس لینے کا مطالبہ ہوا تھا حالانکہ پوری دنیا میں انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ جس وقت بھارت میں ان کی سخت مخالفت کی جارہی تھی تو عین اسی وقت وہ دبئی میں اپنے خاوند شعیب ملک کے ہمراہ پاکستان کرکٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز کرکٹرز کو پرتکلف عشائیہ دے رہی تھیں۔ کھلاڑی اس وقت پاکستان سپر لیگ میں شریک تھے۔

سدھو،ثانیہ اور کمل ہاسن انتہاپسندوں کے نشانے پر: کپل شرما داؤ پر

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے دیے جانے والے پرتکلف عشائیہ کی تصاویر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرکے اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں