اسلام آباد کے طلبہ پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کےاہل قرار


اسلام آباد کے طلبہ اب  پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے درخواستیں جمع کراسکیں گے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

پی ایم ڈی سی کی طرف سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو اسلام آباد کے طلبہ کی درخواستیں آن لائن پورٹل پر وصول کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کے وہ طلبہ جنھوں نے پنجاب کا انٹری ٹیسٹ پاس کیا ہے وہ اوپن میرٹ پر داخلہ کے لیے درخواستیں دینے کے اہل ہونگے۔

اسلام آباد کے طلبہ جمعرات 26 ستمبر کو صبح 10 بجے سے آن لائن پورٹل پر اوپن میرٹ کیلئے درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

آن لائن پورٹل پر سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے پالیسی تبدیل


متعلقہ خبریں