اینکر مرید عباس قتل کیس،نیب کراچی نے متاثرین سے درخواستیں مانگ لیں

مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

کراچی : نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،نیب کراچی نے عاطف زمان کےفراڈ کےمعاملےپرمتاثرین سے درخواستیں مانگ لی۔

عاطف زمان کی جانب سے ٹائروں کےبزنس میں فراڈ اوردھوکہ دہی کےمعاملے میں ٹی وی اینکرمرید عباس کا بھی قتل ہوا ہے۔

کروڑوں روپےکی سرمایہ کاری کےذریعے کثیرمنافع کمانےکےلالچ میں گرفتار ملزم عاطف زمان نے شہریوں کےساتھ فراڈ اوردھوکہ دہی کی جس پرنیب کراچی بیورو نےمتاثرین کو نیب میں 20 روزمیں درخواستیں جمع کرانےکیلئےاشتہار دیدیا ہے۔

نیب کی طرف سے جاری کئے گئے اشتہار میں درخواست گزاروں کو کہا گیا ہےکہ وہ اصل شناختی کارڈ کی کاپی کےساتھ تمام دستاویزات تصدیقی شدہ حلف نامے کےساتھ نیب کراچی کو جمع  کرائیں۔

یاد رہے کہ 9 جولائی کو اینکرمرید عباس کو ڈیفنس کےعلاقے میں قتل کیا گیا،،23 جولائی کو مرید عباس کےقتل میں نامزد ملزم عاطف زمان نے سیشن عدالت میں قتل کےجرم اسےاعتراف کرنےسےانکارکردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل کیس:مفرور ملزم عادل زمان کا اہم گواہ عمر ریحان سے سوشل میڈیا پر رابطہ


متعلقہ خبریں