میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی خدمات کو بروئے کار نہیں لایا گیا،سربراہ پاک بحریہ


اسلام آباد: ورلڈ میری ٹائم ڈے2019 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہاہےقدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل کی حامل ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی اور 2,90,000 مربع کلو میٹر سے زائد سمندری علاقہ سے نوازا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کی مکمل فعالیت سے پاکستان میں میری ٹائم سر گرمیوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گا۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہاہے کہ  ہر سال26ستمبرکو میری ٹائم کا عالمی دن منایا جاتاہے۔ اس سال ورلڈ میری ٹائم ڈے کا موضع میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختاربنانا ہے۔

اس اہم دن کے موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ خواتین کی میری ٹائم شعبہ جات میں دلچسپی ہمارے میری ٹائم پوٹینشل سے دیر پا فوائد کے حصول میں مددگار ہے۔پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا رکر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم تعلیم کے فروغ کے لیے بحریہ یونیورسٹی میں مرد و خواتین کے لیے ماسٹر اور گریجویٹ پروگرام کا آغاز کر چکی ہے۔ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی خدمات کو عالمی سطح پر بروئے کار نہیں لایا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ،قومی میر ی ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میر ی ٹائم کے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلہ میں اپنی بھر پور مدد و تعاون کے عزم کا اعادہ کر تی ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی سعودی بندرگاہ آمد


متعلقہ خبریں