پاکستان میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، 65 افراد زخمی

earthquake

مظفر آباد: آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جن کے نتیجے میں اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 65 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرزمین اس کی گہرائی چھ کلومیٹر تھی۔ اس کا مرکز میرپور آزاد کشمیر کے قریب تھا۔

ڈی جی میٹ محمد ریاض نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں میرپور میں آنے والے زلزلے کے بعد سے آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلےکی وجہ سے زیادہ نقصان ناقص انفراسٹرکچر کے باعث ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، جہلم سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں