’حکومت نہ چلی ہے، نہ چلے گی‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ چلی ہے اور نہ چلے گی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد آپ بھی جیل جا رہے ہیں؟

اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے وہاں کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) ہو جائے گی۔

ن لیگی رہنما سے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کریں گے؟

اس جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں ابھی تو جیل جا رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھگڑا کسی سے نہیں لیکن ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں