کینسر کے علاج کیلئے پاکستانی شہری کو ویزا دینے سے بھارت کا انکار

کینسر کے علاج کیلئے پاکستانی شہری کو ویزہ دینے سے بھارت کا انکار | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: بھارتی حکام نے کینسر کا شکار پاکستانی مریض کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی ڈاکٹر جابر حسین کینسر کے علاج کے لئے بھارت جانا چاہتے تھے تاہم انڈین حکام نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

ڈاکٹر جابر کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی گزشتہ برس انڈیا جا کر علاج کروا چکے ہیں۔ اب انہیں مزید علاج اور لازمی چیک اپ کے لئے دوبارہ ہندوستان جانا ہے۔

انڈین ویزا افسران نے تمام تر صورتحال سے آگاہ کئے جانے کے باوجود بھی ڈاکٹر جابر کو بھارت جانے کا اجازت نامہ جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔

ڈاکٹر جابر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خالصتا انسانی بنیادوں پر انہیں ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ موذی مرض کے علاج کا تسلسل برقرار رکھ سکیں۔

بھارتی ہائی کمیشن حکام کی جانب سے کینسر کا شکار پاکستانی مریض کو ویزا نہ دینے کے متعلق تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں