بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار


لاہور: بادامی باغ میں  ایک اور بچی مبینہ زیادتی کا شکار ہو گئی۔ مالک مکان نے چودہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق بادامی باغ  میں 14 سالہ بچی مہک کو مالک مکان  شہزاد نے دوسرے ملزمان کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ مالک مکان شہزاد مجھے نامعلوم مقام پر لے گیا، وہاں پر دیگر نامعلوم  افراد بھی تھے جنہوں نے ملکر مجھ سے اجتماعی زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کیساتھ زیادتی: سرعام پھانسی کا قانون لانے کا حکم

بادامی باغ  پولیس نے کاروائی کرتے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا جا چکا ہے اور رپورٹ فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں