عمران خان گوگل پر سرچ کئے جانے والے دوسرے بڑے لیڈر

اپوزیشن تحریک: وزیراعظم نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

فوٹو: فائل


نیویارک: امریکہ میں جاری اقوام متحدہ کے 74 ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس ضمن گوگل ٹرینڈز کی جانب سے جاری سروے کے مطابق عمران خان کو یو این جی اے کے اجلاس میں شامل تمام ممالک کے سربراہان میں سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔


گوگل ٹرینڈز کی جانب سے جاری فہرست میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پہلے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم بوریس جانسن اس فہرست میں تیسرے اور برازیل کے صدر جائر بولسونارو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے حال ہی میں برازیل کے علاقے ایمازون میں لگنے والی آگ کی وجہ سے برازیل کے صدر خبروں میں آتے رہے ہیں۔

واضح رہے پاکستان کے وزیراعظم اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے ترکی، اور ملائشیا کے ساتھ مل کر انگریزی چینل لانے کا بھی فیصلہ کیا۔

وزیراعظم عمران 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ دنیا کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں