ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کا 5 کروڑ سے زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں لگائی گئی کھلی کچہری میں شکایت کنندہ گان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین نیب نے ملک بھر سے آئے شکایت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سنیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب مضاربہ، مشارکہ اور ہاوؤسنگ سوسائٹیز اسکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقوم واپس لوٹانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نیب کی کارکردگی پر کیوں برہم ہوئے؟

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈل میں اب تک 43 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق  پاکستان کے 59 فیصد افراد نیب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں